کیا عمران خان بہت جلد استعفیٰ دینے والے ہیں؟

پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اپوزیشن اس بات پر متفق ہے کہ موجودہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی، سیاسی جماعتیں مل کر کام کریں تو مسائل کا حل نکال سکتی ہیں، وزیر اعظم جلد استعفیٰ دینے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں پمز اسپتال میں آصف زرداری کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اختلافات کے باوجود جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے، ہم چاہتے ہیں تمام مسائل کا حل پارلیمان سے نکلے لیکن وزیراعظم نے پارلیمان کو تالا لگا دیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اب تو سلسلہ شروع ہوا ہے، ابھی بہت کچھ ہونا ہے، ہم مجبورن احتجاج کی طرف جا رہے ہیں اور ہماری کوشش ہوگی کہ جمہوریت کو نقصان نہ ہو۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری کی صحت خراب ہے مگر حوصلا بلند ہے،میرے والد ضمانت کی درخواست کے لئے نہیں مان رہے جبکہ ہم آصف زرداری کو ضمانت کی درخواست کے لئے قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کبھی ای سی ایل سے نام نکال کر باہر جانے کی درخواست نہیں کی اور بہترین طبی سہولیات آصف زرداری کا بنیادی انسانی حق ہے، میں حکومت پر اعتماد نہیں کرتا کیونکہ عمران خان کے ہوتے ہوئے آصف زرداری کو کبھی حقوق نہیں ملیں گے۔

بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت آصف زرداری کے علاج معالجے بارے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کر رہی، میرا مطالبہ ہے کہ ہمیں آصف زرداری کو فیملی ڈاکٹر مہیا کرنے کی اجازت دی جائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے کے حوالے سے جو کمٹمنٹ ہوئی ہے وہ آل پارٹیز کی طرف سے ہوئی ہے اور اس پر قائم رہیں گے، جو لوگ آزادی مارچ میں شریک ہیں ان کو سلام ہیش کرتا ہوں، ملکی عوام نے آزادی مارچ کے زریعے پیغام بھیجا ہے کٹھ پتلی وزیراعظم ملک نہیں چلا سکتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.