میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کے مابین ملاقات کا امکان

اسلام آباد:

میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کے مابین جلد ملاقات ہوگی سیاسی لوگوں کے دروازے ایک دوسرے کے لئے کھلے رہتے ہیں۔

یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما پرویز رشید نے پیر کی شام ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کنٹینر پر چڑھ کر وزیراعظم نواز شریف کو گالیاں دے رہا تھا اس وقت آرمی پبلک سکول پر حملہ ہوا اور عمران خان نے دھرنا ختم کیا تو اس دوران وزیراعظم نواز شریف نے بذات خود ان کا استقبال کیا اور ان سے ہاتھ ملایا۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کے مابین ملاقات کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا تاہم اس وقت سب سے زیادہ توجہ میاں نواز شریف کے علاج اور ان کی صحت پر دی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.