مہمند:ضلع انتظامیہ کا اہم اجلاس، ہلال احمر کی خدمات کا اعتراف

ضلع مہمند:

ہلال احمر ضلع مہمند کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز ہیڈکوارٹر غلنئی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف ا لاسلام، ضلعی سیکرٹری فوزی خان، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر عرفان اللہ، مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان، علاقے کے علماء کرام، قومی مشران، سیاسی و فلاحی تنظیموں کے کارکنوں اور مقامی صحافیوں نے بھی کثیرتعداد میں شرکت کی۔

اجلا س کے دوران ہلال احمر ضلع مہمند کی کارکردگی پرروشنی ڈالی گئی۔ اس ضمن میں ادارے کے سربراہوں نے شرکاء کو بتا یا کہ ہلال احمر ضلع مہمند علاقے کے عوام کی بہترین طریقے سے خدمت کرررہی ہے، علاقے میں بچوں کو معیاری تعلیم کی فروغ کے ساتھ ساتھ غرباء ومساکین کی بھی ہرممکن مدد کرتی ہے۔

جبکہ اس کے ضلع مہمند کے کونے کونے میں نوجوانوں کو ناگہانی قدرتی حالات سے نمٹنے کی اور ابتدائی طبی امداد کے بارے میں بہترین طریقے سے تربیت دی گئی ہے جوکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں علاقے کے عوام کی خدمت کرینگے۔

اسی طرح ہلال احمر کے سیکرٹری فوزی خان نے کہا کہ ضلع مہمند میں علاقے کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فروغ کیلئے بھی ہم کام کررہے ہیں کیونکہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف الاسلام نے ہلال احمر ضلع مہمند کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہلال احمر کی کارکردگی سے مطمئن ہے اور اس ادارے نے ہرمشکل وقت میں علاقے کے عوام کی خدمت کی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.