جنوبی وزیرستان میں کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے سپرے

جنوبی وزیرستان:

ڈائریکٹر لائیو سٹاک کی ہدایت پر کانگو وائرس کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا کیا گیا۔

جنوبی وزیرستان وانا میں کانگو وائرس کیخلاف مختلف جہگوں پر چیک پوائنٹس بنائے گئے ہیں اس حوالے سے لائیوسٹاک اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر نور دراز خان نے میڈیا سے باتیں کرتے ھوئے کہا کہ وانا منڈی اور بائی پاس پر کانگو وائرس کیخلاف چیک پوائنٹس کی سہولیات موجود ہیں۔

جمعہ کے روز اس حوالے سے محمکہ لائیو سٹاک نے ھیڈ کوارٹر وانا کانگو وائرس سےشہریوں اور بیوپاری میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے کانگو وائرس کیخلاف مویشی منڈی میں سپرے کیا گیا اور صفائی؛ وسائے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

مزید عملے نے بتایا کہ گیارہ ھزار جانوروں کے قریب سپرے اور صفائی کے بندوبست کیا گیا ہے جس سے نہ صرف جانور محفوظ ھوں گے بلکہ انسانی جانوں کو مہلک وائرس سے ممکن حد تک محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

مزید گھروں میں موجود قربانی کے جانوروں کو مہم میں شامل کرنے کے لیے ویٹرنری ھسپتال سے سپرے کی دوائی اور طریقہ کار سمجھایا جائیگا لھذا عوام کو چاہئے کہ ہسپتال سے رجوع کریں تاکہ کانگو وائرس کیخلاف مہم کو کامیاب کامیاب بنایا جا سکے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.