کوہاٹ: آل پاکستان رمضان گالا کرکٹ ٹورنامنٹ احتتام پذیر

کوہاٹ میں آل پاکستان رمضان نائٹ گالا کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔

ٹورنامنٹ میں مختلف اضلاع کی 130 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ جان برادر زکرکٹ کلب اور پی ٹی آئی سٹار کوہاٹ کے مابین کھیلا گیا جسے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جان برادرزسی سی نے اپنے نام کرلیا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی مشیرتعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش جبکہ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ گسٹ آف آنرتھے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما شفیع جان ،ملک عاطف اورشائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

مشیر تعلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوان نسل کی صلاحیتوں کے اظہار کاایک بہترین ذریعہ ہے،اس سے جسمانی وذہنی صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کوکھیلوں کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر مطیع اللہ بنگش نے ٹورنامنٹ کے بہتر انعقاد میں تعاون کرنے پر ضلعی انتظامیہ،پولیس،ٹریفک وارڈن،سٹاف،پرنٹ،الیکٹرانک،سوشل میڈیا اورشائقین کا شکریہ ادا کیا۔

آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔جیتنے والی ٹیم کو 3 لاکھ جبکہ رنراپ ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ روپے دیئے گئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.