کوہاٹ پریس کلب سنوکر ٹورنامنٹ منور اورکزئی نے جیت لیا

کوہاٹ

اعجاز اورکزئی

پہلا پریس کلب سنوکرٹورنامنٹ کا فائنل میچ منور اورکزئی نے جیت لیا فائنل میچ منور اورکزئی اور بشیر جان کے مابین بیسٹ آف تھری کی بنیاد پر کھیلا گیا۔

پہلا سیٹ بشیر جان نے اچھے سکور کے ساتھ اپنے نام کر لیا دوسرے سیٹ میں منور اورکزئی نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے سکور ایک ایک سے برابر کر دیا گیا فائنل سیٹ میں منور اورکزئی اور بشیر جان کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھے کو ملا جس میں منور اورکزئی نے بشیر جان کو شکست دیکر فائنل اپنے نام کر لیا۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی ضلع نام نسیم آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافیوں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں صحافیوں نے ہر مشکل وقت میں اپنے فرائض بخوبی انجام دیئے ہیں معاشرے کو درست سمت دکھانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے سولر سسٹم کی فراہمی کیلئے دو لاکھ روپے ، میچ ونر اور رنر اپ کیلئے چارچار ہزار جبکہ ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے سات ہزار نقد رقم کا اعلان کیا۔

آخر میں مہمان خصوصی ضلع ناظم نسیم آفریدی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما شفیع جان اور ملک محمد نبی آفریدی بھی موجود تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.