کوئٹہ، سٹیلائٹ ٹاؤن کی ایک مسجد میں دھماکہ 12 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاﺅن کے علاقے غوث آباد میں دھماکہ ہواہے جس میں 12افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ مسجد کے اندر اس وقت ہوا جب لوگ نماز پڑھ رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی امان اللہ بھی دھماکے میں جاں بحق ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.