نو مسلم کنیڈین ٹریول بلاگر روزی گیبرئیل نے چپ کا روزہ توڑ دیا

کنیڈا کی رہائشی ٹریول بلاگر روزی گیبرئیل نے چپ کا روزہ توڑتے ہوئے اپنے مداحوں کے سوالوں کے جواب دے دئیے۔

روزی گیبرئیل پر اس وقت ان کے مداحواں نے مختلف سوالوں کی بوچھاڑ کر دی تھی جب انہوں نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنا نام تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں، نہ ہی کسی فرقے میں پڑیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے فیصلے کو ان کے خاندان والوں نے بخوشی تسلیم کر لیا ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ وہ اگلے سال ادائیگی حج و عمرے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ موٹرسائیکل چلانا اور سیاحت نہیں چھوڑیں گی۔

RosieGabrielle#

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.