آرمی ترمیمی بل: ن لیگ کے یو ٹرن سے کپتان پریشان

اسلام آباد:

آرمی ترمیمی بل کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کا یو ٹرن حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے لئے پریشانی کا سبب بن گیا۔

ایکٹ کی حمایت کا غیر متوقع اعلان کرکے اپوزیشن جماعت نے کپتان کو شش و پنج کا شکار کر دیا

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت توقع کر رہی تھی کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے اپوزیشن جماعت انتہائی سخت رویہ اپنائے گی اور اس کی راہ میں ہر ممکن روڑے اٹکائے گی۔ جس سے نہ صرف حکمران جماعت کو شاید کچھ فائدے کی توقع تھی

لیکن تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعت نے ترمیمی بل کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرکے حکمران جماعت کو پریشانی کا شکار بنا دیا ہے اور وزیراعظم شاید اس خوف میں مبتلا ہو جائیں کہ اس اعلان کے ممکنہ اثرات کہیں ان کی حکومت یا آئندہ انتخابات پر نہ ظاہر ہو جائیں

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سے بل پاس ہوجانے کے پاس سینیٹ میں جائے گا اور سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن مضبوط پوزیشن میں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.